آگرہ،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی بیوی سارہ کے ساتھ دنیا کے مشہور عجائب میں سے ایک تاج محل کا دیدار کیا۔قبل ازیں یوپی کے موجوہ وزیر اعلیٰ آدیۃ ناتھ یوگی پہلے سے ہی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسرائیلی وزیر اعظم کا پر جوش ا ستقبال کیا ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیوی سارہ کے ساتھ تاج محل میں ’ڈیانا بنچ‘ پر بیٹھ کر تصویر بھی کھنچوائی ،دونوں نے تاج محل کا ہر گوشہ کا دیدار کیا ۔ اس سے قبل بنیامین اپنے خصوصی طیارے سے آگرہ کے کھیریا ہوائی اڈے پہنچے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا خیر مقدم کیا۔ وہیں تاج محل پہنچنے سے پہلے برج لوک فنکاروں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی بیوی سارہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے برج کے لوک فنکاروں کے ساتھ بھی تصویر بھی کھنچوائی ۔ اس کے بعد نتین یاہوان کی بیوی اور یوگی آدتیہ ناتھ ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد وہ بیٹری سے چلنے والے گاڑی سے تاج محل پہنچے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے تاج محل سفر کے دوران سیکورٹی کی سخت انتظام کیا گیا تھا ۔